گرما گرم خبریں

راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام
اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی
گوجرخان : پولیس کی بروقت کاروائی، جواری گرفتار ، پولیس نے بھاری رقم قبضے میں لے لی
جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل
مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں
گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی
ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ

غیر نصابی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں

171216
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)سپر ونگز کالج کلر سیداں میں سالانہ سپورٹس گالا برائے 2016-17 کی تقریبات کا کا اغاز کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔اس سلسلہ میں سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس مہمان خصوصی تھے۔سپر ونگ کالج کلر سیداں کے ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان، پرنسپل محمد عرفان اور والدین کی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے پی ٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا،خاکے پیش کئے اور ملی نغمے گائے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور طلباء نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں ،نوجوان نسل کے کردار کو تباہی سے بچانے کیلئے انہیں اس طرف مائل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں باسکٹ بال گراؤنڈ کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 14 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔بیڈ منٹن ہال کو بھی جلد تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پہلے سے قائم جمنازیم کلب میں نوجوانوں کو اس سہولت سے فاہدہ اٹھانے پر زور دیا۔۔ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ موبائل پر گیمیں کھیلنے کی بجائے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ہمارا المیہ ہے کہ ہم اصل کام کی بجائے نقل پر جلد توجہ دینا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلے کی فضا اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔طلباء اپنی صلاحتیں کھیل پر مرکوز کر کے صحت مندانہ رجحانات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: