گرما گرم خبریں

چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کیلئے بھرپور جہدوجد کریں گے ، راجہ شوکت عزیز بھٹی
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
مسلم لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی تمام سازشیں نا کام ہو چکیں، چو ہدری محمد ریاض
پریس کلب سکھو نے کے عہدیداران کا بلامقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے، ایڈوکیٹ محمد ارسلان قریشی
مسلم ممالک کی طرف سے یرو شلم کو فلسطینی دارلحکومت قرار دینا احسن قدام ہے ،قاضی شو کت محمود
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی

فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان دستر خوان کا سلسلہ انتہائی کامیابی سے جاری ہے، ایم سلیم شیخ


دولتالہ(نامہ نگار)وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ ایم سلیم شیخ نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان دستر خوان کا سلسلہ انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور بڑی تعداد میں روزہ دار اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں فاونڈیشن نے حسب روایت خلوص اور محبت سے اس دستر خوان کا اہتمام کیا ہے نہ صرف دولتالہ شہر بلکہ قرب جوار کے دیہات و قصبات سے لوگ یہاں آکر روزہ افطار کرتے ہیں فاؤنڈیشن کے لیے یہ بات انتہائی باعث سعادت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ روزانہ ہمارے مہمان بنتے ہیں اور ہمیں شرف میزبانی بخشتے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا علاوہ ازیں رمضان المبارک کے بعد اجتماعی شادیوں کی تقریب کو بھی حتمی شکل دی جائے گی اس سلسلے میں موصولہ درخواستوں اور سیکروٹنی کا عمل بارے میڈیا کو مکمل بریفنگ دی جائے گی فاؤنڈیشن کے تمام پروگرام انتہائی صاف شفاف طور پر چل رہے ہیں اور تمام جاری پروگرامز بارے مکمل چھان بین کے لیے فاؤنڈیشن کی ٹیم باقاعدگی سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد فاؤنڈیشن کے روح رواں و صدر شیخ محمد ساجد بھی پاکستان تشریف لائیں گے اور اجتماعی شادیوں کی تقریب بارے حتمی اعلان کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: