گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

فتح مکہ دین اسلام کا روشن باب ہے، علامہ حافظ محمد مجیب

گو جر خان(نامہ نگار)ممتاز مذہبی سکالر علامہ حافظ محمد مجیب نے کہا ہے کہ فتح مکہ دین اسلام کا روشن باب ہے جسکے بعد دین اسلام تیزی سے دنیا میں پھیلا اور ہر طرف اسکا طو طی بو لنے لگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ صلح حدیبیہ حضرت محمد ﷺ کی فراست اور حکمت عملی کا اعلی نمو نہ تھا جسکے بعد دشمنان اسلام بری طرح شکنجے میں پھنس گئے انہوں نے خود اسکی خلاف ورزیاں کیں اور خود ہی صلح حدیبیہ سے برات کا اعلان کیا جو با آخر فتح مکہ پر اختتام پذیر ہوئی انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے مو قعہ پر مسلمان فاتح کی حیثیت سے مکہ واپس آئے اور ایسے موقع پر فاتحین مخالفین کو ملیا میٹ کیا کر تے ہیں مگر حضرت محمد ﷺ نے جن اعلی اوصاف اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اسکی مثال دنیا کی کسی جنگی تا ریخ میں نہیں ملتی حافظ محمد مجیب نے کہا کہ فتح ملکہ کے بعد اسلام تیزی کے ساتھ چار سو پھیلا اسکے دبدبہ سے ساری دنیا مر عوب ہو ئی اور سیرت النبی سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہو نے لگے 17رمضان المبارک در اصل دنیا کے دین اسلام کی حقانیت تسلیم کر نے کا دن ہے جب خدا نے اہل اسلام کو عزت و کا مرانی سے سر فراز فر ما یا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: