گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

قائد میاں محمد نواز شریف سے سپاہی ہیں،راجہ محمد جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار )قائد میاں محمد نواز شریف سے سپاہی ہیں ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے لیے ہے نواز شریف کا بیانیہ اہل پاکستان کا بیانیہ بن چکا ہے ووٹ کو عزت دیے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی کا تصور ممکن نہیں 35سالہ سیاست میں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی میرا دامن صاف ہے الزام تراشیاں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ان کا اپنا کردار کیا رہا ہے عوام بخوبی آگاہ ہیں دھوکہ دہی کی سیاست کو فروغ دینے والوں نے تحصیل گوجرخان میں گندگی سیاست کا آغاز کیا ہے ایسے لوگ نہ تو پارٹی کے وفادار ہیں اور نہ ہی حلقہ عوام سے مخلص کرپشن میں لت پت سیاستدان آج ہم پر کرپشن کے الزامات عائد کر کے بے پر کی اڑا رہے ہیں میرا کوئی زاتی ایجنڈا نہیں تحصیل گوجرخان کے عوام کی خدمت اور ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے58راجہ محمد جاوید اخلاص نے آہدیچیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی کے صاحبزادے فیصل رضوان بھٹی ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے میرے ساتھ مناظرہ کر لیں عوام کے ساتھ35سالہ رفاقت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی9راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان شاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ عوام کی خدمت میں یہ میرا18واں الیکشن ہے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ میری35 سالہ رفاقت ہے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا وہ داغ ہیں اور انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت سے لیکر معاشی طاقت بنایا ہم اپنے قائدین کے ساتھ ہیں ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے 25جولائی انشاء اللہ شیر کامیاب ہو گا اور ایک بار پھر حکومت بنائیں گے عوام مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں اہل قیادت کا انتخاب کریں اس موقع پر چوہان برادری ،ملک لیاقت اعوان برادری ،ملک قیوم اعوان برادری ،ملک شفیق ،ملک رفیق ،ملک فضل کریم بمعہ دوست احباب و برادری،حاجی غضنفر ،ملک لیاقت ،ملک طارق ،ملک ثقلین ،ملک زبیر ککے زئی برادری نے پی پی پی کو خیر آباد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: