گرما گرم خبریں

گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد

قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

دولتالہ(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے مکمل ہوا ،پی پی پی کی سابق حکومت نے عوام کو ادھورے منصوبے دے کر سبز باغ دکھائے ،راجہ محمد جاوید اخلاص نے شرقی و غربی گوجرخان میں تعمیرو ترقی کے لئے عملی کام کئے ، تما م عوامی کام ، سڑکوں کی تعمیر ،گیس کی فراہمی اور بجلی کی تنصیب کو یقینی بنایا ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 4راجہ شوکت عزیز بھٹی نے یونین کونسل جھونگل ڈہوک جنجیل نزد بھنگالی شریف کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاقبل ازیں ڈہوک جنجیل کے رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان چیف آف سٹاف لاجسٹک نیول ہیڈکوارٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیسکام شفیق الرحمان سے بھی ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے جو منصوبے شروع کرائے تھے وہ منظور شدہ نہ تھے 2ارب سے یہ روڈ نامکمل ہی رہتی میاں محمد نواز شریف نے راجہ جاوید اخلاص کی درخواست پر خصوصی دلچسپی لی اور تقریبا8ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی جس کی بنا پر مندرہ چکوال روڈ مکمل ہوا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے جوسبز باغ کی صورت میں نامکمل منصوبے شروع کئے تھے عوام ان کے ڈھکوسلوں میں نہیں آئے مخصوص لوگوں کو نوازنے والے 2018کے الیکشن میں بری طرح ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ سرگودھا ،ہری پور ، پشاور کے بڑے عوامی جلسوں نے ایک دفعہ پھر میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے اور انشاء اللہ اگلی حکومت عوامی حمایت سے ایک بار پھر مسلم لیگ کی ہو گی انہوں نے کہا کہ پورے گوجرخان اور بالخصوص غربی گوجرخان میں تعمیرو ترقی کا جال بچھا دیا ہے سڑکوں کی تعمیر،گیس کی فراہمی اور بجلی کی تنصیب کو یقینی بنایا،ڈہوک جنجیل کی گلیوں اور گیس کی فراہمی کے سلسلے میں انہوں فوری طور ہدایات جاری کیں اور خصوصی دلچسپی ظاہر کی وفد میں سابق ناظم یوسی جھونگل ڈاکٹر ڈاکٹر محبوب اعوان،ممتازمسلم لیگی رہنما یو سی جھونگل چوہدری محسن بلال ،چوہدری امیر افسر ، چوہدری منور شبیر ،، جنرل کونسلر درکالی عامر شاہ اور دیگر شامل تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: