گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

لیبیا میں کشتی کے حا دثہ میں گوجرخان کا مرزا غلام فرید بھی جا ں بحق ہوگیا


گو جر خان ( نمائندہ راول نیوز) گذشتہ رو ز لیبیا میں کشتی کے حا دثہ میں جا ں بحق ہو نے مرزا غلام فرید کی نعش پاکستان لا نے کے ابھی تک کو ئی انتظا مات نہیں کئے گئے سرکاری سطح پر ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ بی نہیں کیا گیا جبکہ غلام فرید کی نعش لیبیا کے ایک ہسپتال میں پڑی ہے بیوہ اور معصوم بچے اس صورتحال سے اذیت میں مبتلا ہیں۔انسانی ہمدردی کے تحت فوری کارروائی کی جائے غلام فرید مرحوم کے بچوں کی اپیل۔ سر گودھا کا انسانی سمگلر ذوالقرنین شاہ جس نے غلام فرید کو لیبیا بھیجا تھا منظر عام سے غائب ہو گیا اور اسکے مو بائل فون بند مل رہے ہیں تفصیلات کے مطابق تین دن قبل لیبیا کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے گوجر خان کے رہائشی مرزا غلام فرید کے بچوں اور سسر نے مرزا محمد اسحق نے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت غلام فرید کی میت کی واپسی میں تاخیر نہ کی جائے مرحوم غلام فرید کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض اور سسر مرزا اسحق نے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے کو تین دن گزر چکے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اس کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض کا کہنا تھا کہ تین دن قبل پاپا سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دعا کرنا وہ کشتی میں سوا ر ہونے لگے ہیں پھر کوئی بات ممکن نہیں ہوئی بچوں اور غلام فرید کے سسر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جلد از جلد وطن لائی جائیں ورثاء اور دیگر لواحقین سخت پریشان اور گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں دوسری جانب لواحقین نے بتا یا کہ لاکھوں روپے کے عوض بیرون ملک بھیجنے والا بد نام زمانہ انسانی سمگلر ذوالقرنین شاہ موبائل فون آف کر کے منظر عام سے غائب ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق ذوالقرنین شاہ پر اس ضمن میں متعدد بار مقدمات درج کئے گئے لیکن وہ اپنے اثر و رسوخ کی بدولت ہمیشہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے غلام فرید کے پانچ بچے ہیں جن میں سے 14سالہ اریض،12سالہ شاہ زیب،9سالہ جویریہ فرید،8سالہ علیشباہ فرید اور5سالہ حفصہ فرید شامل ہیں غلام فرید کی المناک حالت کے باعث اسکے اہل خانہ کی حالت غیر ہے خصوصا انہیں غلام فرید کی نعش وطن لا نے کے لیے کہیں سے کوئی خبر نہیں مل رہی۔ انکے فیملی فرینڈ وسیم مرزا کو لیبیا کے ہسپتال سے غلام فر ید کی نعش کی تصویر بھیجی گئی ہے اس سانحہ سے لو گو ں میں سخت افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ غلام فرید ایک سلجھا ہوا اور لو گو ں سے اچھے تعلقات رکھنے والا شخص تھا اور بڑکی میں کرایہ کے ایک ملکان میں رہتا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: