گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا ،چوہدری ضیافت گجر


گوجرخان ( نامہ نگار) گو جر خان کے صو بائی اسمبلی کے حلقہ PP-8کے امیدوارچوہدری ضیافت گجر نے کہا ہے کہ تحصیل بھر کے لوگ جانتے ہیں کہ مجھے الیکشن مہم سے باہر کرنے کے لیے مخالفین نے قاتلانہ حملہ کروایا اور آج میں ایک ٹانگ جسمیں گولیاں لگیں ہوئیں ہیں کہ وجہ سے چلنے پھرنے سے عاری ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج لو گو ں کی بڑی تعدادمیں مو جو دگی نے ثابت کیا کہ آپ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرا جینا مرنا آپ پر قربان آپ مجھے ہر موڑ پر اپنے ہمقدم پائیں گے۔ مجھے راستہ سے ہٹانے کے لیے کرائے کے لوگ استعمال کیے گیے مگر الحمد اللہ آپکی حوصلہ افزائی سے پوری جرات کے ساتھ سیاست کے میدان میں حاضر ہوں تمام تر لوگوں کا مشکور ہوں۔ اگر 25جولائی کو کامیابی ملی تو آپ کے دروازے پر بطور شکریہ حاضر ہوں گا ۔ آپ میری قوت بنیں اور میری کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں۔اس موقع پر امیدوار برائے حلقہPP-8راجہ آفتاب نے چوہدری ضیافت گجر پر ہونے والے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دلوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ضیافت گجر میرا چھوٹا بھائی ہے اگر اس نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تومیں مکمل ساتھ دوں گا۔اس تقریب میں تحصیل بھر سے نوجوانوں، بزرگوں ، کونسلرز،چئیرمین اور سٹی کونسلرز عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور چوہدری ضیافت حسین گجر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: