گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

محمد آکاش بھٹی کے منشور کو عوام بہت پسند کر رہے ہیں 


گو جر خان ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماساجد محمود بھٹی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 58گوجرخان سے امیدوار قومی اسمبلی محمد آکاش بھٹی کے منشور کو عوام بہت پسند کر رہے ہیں امیدوار کے ساتھ یوتھ ونگ وسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ورکروں کی محنت اور مثبت سوچ مضبوط ، منظم خوشحال پاکستان کے ویژن کی وجہ سے ہمارے منشور کو بہت اہمیت اور پذیرائی مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ ساجد بھٹی نے کہا کہ ملک کی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے موروثی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرروت ہے ، نتائج سے بالاتر ہو کر ہم آپ کو یہ تسلی دے سکتے ہیں کہ ہماری رہائش گوجرخان ہی ہے آج تک آپ نے جن نمائندوں کو چن کر ایوانوں میں بھیجا یا تحصیل گوجرخان بھیجا ان کی اپنی رہائشیں اور اولادیں پوش ایریا راولپنڈی اور اسلام آباد رہتی ہیں یہ لوگ صرف اور صرف آپ پر حکومت کرنے کا حق سمجھتے ہیں یہ حق ادا کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کرتے ان انتخابات میں عوام کو اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ، پاکستان مزید نا اہل اور مفاد پرست سیاستدانوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ترقی پسند نمائندوں کو ووٹ دیں اور ان کی ہرطرح سے سپورٹ بھی کریں تاکہ ملک و قوم کے حالات بہتر ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: