گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

محمد شاذر عباس نے دین شناسی کا مقابلہ جیت لیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)انجمن پٹواریان ضلع چکوال کے صدر سفیر ماجد کے ہونہار صاحبزادے محمد شاذر عباس نے دین شناسی کا مقابلہ جیت لیا ۔ مدرسہ مظہر الایمان ڈھڈیال میں ہونے والے اس مقابلہ میں درجنوں بچوں نے شرکت کی۔شاذر عباس نے کل 250 میں سے 248 نمبر حاصل کرکے اس مقابلہ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی شاذر عباس نے اس کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ مدرسہ مظہرالایمان میں کامیاب بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے ۔شادر عباس نے اپنی کامیابی کو اپنے استاد آغا شجاعت کی محنت اور والدین کی دعاوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار شبیر حسین کے فرزند علی عباس کو بھی نمایاں کارکردگی پر خصوصی انعام دیا گیا۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے شاذر عباس کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: