گرما گرم خبریں

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے

مر حوم راجہ شو کت حیات ایک درد دل رکھنے والے انسان ، مخلص سیاسی کا رکن تھے


گو جر خان( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما اورممبر صوبائی اسمبلی شو کت بھٹی نے کہا ہے کہ مر حوم راجہ شو کت حیات ایک درد دل رکھنے والے انسان ، مخلص سیاسی کا رکن اور گو جر خان کے حقوق کے لیے لڑنے والے بے باک را ہنماتھے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے را جہ شو کت حیات کی پہلی بر سی پر ایک اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے والد جسٹس عزیز بھٹی مر حوم کے قریبی ساتھیوں میں تھے اور انہوں نے آ خر وقت تک وفا نبھائی۔ پروفیسر سید نسیم تقی جعفری نے کہا کہ را جہ شو کت حیات ہمیشہ گو جر خان کے حقوق کے لیے بے جگری سے لڑے اور ایک درجن سے زاید مر تبہ جیل میں گئے۔ فرخ سیال نے کہا کہ را جہ شو کت حیات کو واپڈا کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر گر فتار کیا گیا ان پر ان دو نو جوانوں کے قتل کا الزام تھا مگر انکے ماتھے پر شکن تک نہ آئی۔اسکے علاوہ وہ جب بھی گرفتار ہو ئے خوشی خو شی قیادت میں بنائی اور اسکے بعد انہوں نے کسی مصلحت سے کام نہیں لیا اور گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ دریں اثنا ملک جا وید فو ٹو گرافر، اورسہیل کیانی نے بھی راجہ شو کت حیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: