گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)اومان مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں اور ماں ، بیٹے، بہو اور پو تی کا نماز جنازہ آج بدھ کو انکے آ بائی گاؤں تل طو طا میں دن 11بجے ادا کیا جا ئے گا ۔ حادثہ میں فو جی فا ؤنڈیشن گو جر خان کی سابق ٹیچر مسز غزالہ طارق، انکا نو جوان بیٹا حارث، بہو اور دو ماہ کی پو تی جان بحق ہو گئی تھیں۔مسز غزالہ طارق اپنے خا وند اور بیٹے کے پاس شارجہ گئی ہو ئی تھیں۔فیملی مسقط اومان تفریح کے لئے جا تے ہو ئے ولائت حما ئمہ ہی پہنچے تھے کہ انکی کار اوور سپیڈ ہو نے کے باعث بے قابو ہی گئی اور ایک دوسری کار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زو دار تھی کہ گاڑی پچک کر ڈبہ کی صورت اختیار کر گئی جس میں سے بمشکل مسز طارق، انکے نو جوان بیٹے حارث، بہو اور ایک ماہ کی بچی کی نعشیں نکالی جا سکیں۔ یہ خا ندان تکیہ با با رحیم شاہ گو جر خان کا رہا ئشی ہے۔مسز غزالہ طارق نے ایک طویل عرصہ تک فو جی فاؤنڈیشن سکول گو جر خان میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئے جبکہ انکے بیٹے حارث نے بھی میٹرک تک وہیں سے تعلیم حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: