گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مسلم لیگ(ن)کے سابقہ ممبران صو بائی اسمبلی انتخا بی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں

گو جر خان ( نامہ نگار)2013کے انتخا بات میں گو جر خان سے منتخب ہو نے والے دو نوں ممبران صو بائی اسمبلی انتخا بی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں اور انکی جگہ ن لیگ نے نئے کھلاڑیوں کو آ ز مانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن نے گو جر خان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے سابق امیدوار را جہ جا وید اخلاص ہی کو دو با رہ ٹکٹ دیا ہے حلقہ پی پی 8سے گذشتہ انتخا بات میں افتخار وارثی منتخب ہو ئے تھے مگر پانچ سال انہوں نے عوام سے را بطہ نہیں رکھا اور گو جر خان کے لیے کوئی قابل ذکر پراجیکٹ لا نے میں کا میاب نہ ہو سکے اور اس بار انہوں نے کاغذات نا مزدگی جمع ہی نہیں کرائے اس حلقہ سے ن لیگ نے منجھے ہو ئے پارلیمنٹرین،5بار ایم پی اے ، ایک بار ایم این اے منتخب ہو نے والے اور دو بار صو بائی وزیر رہنے والے چو ہدری محمد ریاض کو ٹکٹ دیا ہے جو ایک احسن فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے حلقہ پی پی 9سے شو کت عزیز بھٹی ن لیگ کے ایک مقبول را ہنما سمجھے جا تے ہیں اور گذشتہ انتخا بات میں وہ بھا ری اکثریت سے ایم پی اے منتخب ہو ئے تھے مگر عدالت سے نا اہلیت کے باعث اس بار انہوں نے اپنی اہلیہ کو میدان میں اتار اور امیدوار بنا یا مگر ن لیگ ہی کے امیدواروں راجہ محمد حمید اور ریاض مغل نے ان کی دو ہری شہریت پر اعتراضات کئے اور انکے کا غذات مسترد ہو گئے اس پر شو کت بھٹی نے اپنے بھائی فیصل بھٹی کو ٹکٹ دلوا نا چا ہا مگر قیادت نے را جہ محمد حمید کو ٹکٹ دیدیا۔ اس طرح اب دو نو ں ایم پی اے انتخا بی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں حلقہ پی پی 8سے ایک اہم امیدوار را جہ علی اصغر بھی ٹکٹ نہ ملنے سے مقامی قیادت سے خاصے نا لاں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ کے یہ تینوں اہم را ہنما افتخار وارثی،شو کت بھٹی اور را جہ علی اصغر آ نے والے دنوں میں کیا فیصلہ کر تے ہیں ان کے فیصلے ن لیگ کی سیاست پر بہت زیادہ اثر انداز ہو ں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: