گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کر کے دل جیت لئے ہیں، چوہدری افتخار


دولتالہ(نامہ نگار) مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کر کے دل جیت لئے ہیں،چک بہادر کو گیس کی فراہمی ،پھمبل روڈ کی تعمیر نو پر اہلیان علاقہ اپنی ہر دلعزیز قیادت کے بھرپور ممنون ومشکور ہیں اور آنے والے انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے منتخب کریں گے ،یہ باتیں معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری افتخار نے اپنے ایک بیان میں کیں ،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے دوران انتخابات اہلیان علاقہ سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو گئے ،چک بہادر کو گیس فراہمی اور پھمبل روڈ کی تعمیر نو نے علاقہ کے دیرینہ مسائل کو ختم کر دیا ہے جس پر اہلیان علاقہ اپنی ہر دلعزیز قیادت کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مسلم لیگی قیادت نے عوامی مسائل کو حل کیا اور انتخابی وعدے پورے کئے اسی طرح عوام بھی آنے والے انتخابات میں اپنی والہانہ محبتوں کا بھرپور اظہار کریں گے اور مسلم لیگ ن کو پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب بنائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: