گرما گرم خبریں

لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی

مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، احسن محمود مرزا 


دولتالہ(نامہ نگار )ہمارے قائد کا دامن صاف ہے محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے وطن عزیز کی خوشحالی ،بقا اور سلامتی ن لیگ کا اولین ایجنڈا ہے گزشتہ4 سالوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور موٹر ویز کی تعمیر ،عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ،سی پیک کی تکمیل سمیت دیگر میگا پراجیکٹس پر موجودہ حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن احسن محمود مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے عوام کے دلوں سے نہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے علاقہ بھر میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی مسلم لیگ ن پالیسیوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم و ستم انتہائی افسوسناک ہیں امت مسلمہ کو اس معاملے کی نوعیت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تا کہ انسانیت سوز مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام کی جائے اور برمی مسلمانوں کو بنیادی انسانی حقوق اور باعزت زندگی گزارنے کا حق مل سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: