گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

مسلم لیگ ن تاحال اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان نہ کرسکی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ اسکے مد مقابل پی ٹی آئی اور پی پی پی نے گو جر خان کی اپنی تینوں نشستوں کے نا موں کا اعلان کر دیا ہے جن میں قو می اسمبلی کا ایک اور صو بائی اسمبلی کے دو حلقے شامل ہیں مسلم لیگ ن کے حلقہNA58ٹکٹ کے لیے سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض اور را جہ جا وید اخلاص امیدوار ہیں جنکے ٹکٹ کا فیصلہ آجکل میں متوقع ہے حلقہPP8کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدواروں میں اپنی مدت پو ری کر نے والے افتخار وارثی اس بار مقا بلے میں شامل نہیں ہیں تا ہم انہوں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست دے رکھی ہے با قی امیدواروں میں چو ہدری ریاض کے صاحبزادے خیام ریاض کے علاوہ را جہ علی اصغر، چو ہدری ضیافت اور چو ہدری اشتیاق شامل ہیں خیال ہے کہ خیام ریاض کے نام کا علان کر دیا جا ئے گا را جہ علی اصغر بھی اچھے امیدوار تھے اور انہوں نے ایک عرصہ سے انتخا بی مہم بھی چلا رکھی ہے حلقہPP9 سے ٹکٹ کے امیدواروں میں شو کت بھٹی کی نا اہلی کے بعد انکی اہلیہ شکیلہ عزیز بھٹی،مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر را جہ حمید چئیرمین سید قلب عباس اور ریاض مغل نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں تا ہم ٹکٹ کے حصول کے لیے اصل مقا بلہ شکیلہ عزیز بھٹی اور را جہ حمید کے مابین ہے مسلم لیگ ن کے پینل کا اعلان ہو نے کے بعد جماعتوں کی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ ٹکٹوں کے اعلان میں تا خیر کے باعث انتخابی دوڑ میں ن لیگ قدرے پیچھے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: