گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کے پارٹی چھوڑنے کے باعث سہیل کیا نی کی نا مزدگی کی گئی ہے ،راجہ جاوید اخلاص


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے را ہنما اورپارلیمانی سیکر ٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری کے پارٹی چھوڑنے کے باعث سہیل کیا نی کی نا مزدگی کی گئی ہے تا ہم پارٹی جب تمام عہدیداران کا نئے سرے سے انتخاب کر ے گی تو یہ نا مزدگی خود بخود ختم ہو جا ئے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر لیگی را ہنما طاہر کیانی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخا بات سر پر ہیں تحصیل کے جنرل سیکر ٹری کا اہم عہدہ خالی نہیں چھو ڑا جا سکتا تھا اسلئے فوری نا مزدگی کی گئی اسکوا یشو بنا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہما را مقابلہ ان سے ہے جنہوں نے نواز شریف کو دیوار سے لگا یا غیر قانونی حربوں اور دھر نوں نے حکومت کو مفلوج کیا اور ن لیگ کے راستے میں رو ڑے اٹکائے ہم سب کو انکے خلاف مل کر جدو جہد کرنا ہے نواز شریف جس جرات اور بہا دری کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کر رہے ہیں ن لیگ کے مخلص کا رکنوں کو انکے ساتھ کی ضرورت ہے جا وید اخلاص نے کہا کہ کا رکن ان جمہوریت دشمن اور اقتدار کے بھو کو ں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ں معمولی عہدوں کی خاطر پا رٹی ڈسپلن اور اتحاد و اتفاق کو داؤ پر نہ لگا یا جا ئے طاہر کیانی نے کہا کہ اس موقع پر پارٹی عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اگر اس عہدے کے لیے پہلے کو ئی امیدوار تھا تو را جہ جا وید اخلاص سے را بطہ کرتے۔ہمیں کبھی بھی عہدوں کا لالچ نہیں رہا سیدھی سے بات یہ ہے کہ ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں اور انکی اور انکے حامیوں کا میابی کے لیے دن رات ایک کر نا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: