گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن نے ملک کو حقیقی کی راہ پر ترقی پر گامزن کردیا ہے، چوہدری محسن بلال 


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری محسن بلال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف ملکی سطح کے بڑے مسائل کو ختم کرکے ملک کو استحکام بخشا بلکہ صوبائی حکومت نے بھی تاریخی ترقی سے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ،عوام گزشتہ دور حکومت اور موجودہ دور حکومت میں موازنہ کرکے دیکھ سکتی ہے ،مسلم لیگ ن نے ملک کو حقیقی کی راہ پر ترقی پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے خطیر لاگت کے ترقیاتی منصوبہ جات تیز رفتاری سے جاری ہیں جس سے لوگوں کے مسائل ختم ہو رہے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ عوام اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ،آنے والے انتخابات میں اپنے اسی اعتماد سے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور ترقی کی اس رفتار کو بڑھادیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ لیگی قیادت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عوام بھی ان کو مایوس نہیں کریں اور آمدہ الیکشن میں بھر پور اور ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: