گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑے گا ، قیصر محمود راجہ ایڈوکیٹ

.
مند رہ ( سید ساجد نقوی )ممتاز نوجوان ماہر قانون اور مسلم لیگ لائرز فورم تحصیل گو جر خان کے راہنما قیصر محمود راجہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑے گا تحصیل گو جر خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور 25جولائی کا سورج انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں این اے 58سے راجہ جاوید اخلاص ،پی پی 9سے راجہ حمید ایڈوکیٹ اور پی پی 8سے چوہدری محمد ریاض کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہے آج سیاسی جماستوں کے علاوہ دیگر قوتیں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کے لیے مختلف ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر پاکستان کی غیور عوام میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور میاں نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کو سی پیک جیسا عظیم منصوبہ دینے ہر اقتدار سے الگ کیا گیا ہے جسے عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: