گرما گرم خبریں

ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض

مسلم لیگ ن کا موجودہ دور تعمیر و ترقی کا سنہری دور ہے،محمد خان بھٹی


دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا موجودہ دور تعمیر و ترقی کا سنہری دور ہے دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کا سفر تیز رفتاری سے جاری ہے عوام کو بہترین زرائع آمد و رفت مہیا کرنے کے لیے رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے آہدی موڑ تا ڈہونگ روڈ کی تعمیر مقررہ مدت میں پوری کر لی جائے گئے حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کردہ فنڈز کی ایک ایک پائی عوامی فلاحی بہبود پر خرچ کی جائے گی سڑکوں کی تعمیر سے علاقائی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے کسانوں کو اناج منڈیوں تک لانے لیجانے میں آسانی پیدا ہو گی وہ گزشتہ روز نو منتخب صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد کو مبارک باد پیش کرنے کے سلسلے میں ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا کہ ڈہوک بھٹیاں کی سڑک90لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جا رہی ہے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے موضع کاک میں20لاکھ ،آہدی30لاکھ روپے،ڈہونگ 30لاکھ اور موضع تراٹی میں20لاکھ کی لاگت سے تعمیراتی کام مکمل کیے جائیں گی جب کہ ڈہونگ کے لیے مزید25لاکھ روپے کی لاگت سے 2گلیاں اور پلیاں جب کہ ڈہوک بابا نور میں20گلیوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گا 35سال سے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کامیابی حاصل کرئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: