گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے،راجہ پرویز اشرف

گو جر خان ( نامہ نگار)سابق وزیراعظم اور حلقہ این اے 58سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اور ملک کو اتنا مقروض کیا ہے کہ کہ ملک کو گروی رکھنے کے مترادف ہے پی پی پی نے انتہائی مشکل حالات کے با وجود ملک کو بہترین پا لیسیاں دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمبردار سعید کی رہائش گاہ نمبردار حویلی تھرجیال کلاں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے راجہ جاوید اشرف ،چوہدری فخر زمان، چوہدری عامر خورشید، راجہ مسرت اقبال، ، صوبیدار رشید چھٹہ اور چوہدری نعمت اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر چار منتخب کونسلر ز ملک منیر ، محمد خلیل ، مظہر قریشی اور راجہ نواز کے علاوہ جمشید امین راجہ ، راجگان برادری اور تھرجیال کلاں اور تھرجیال خورد کی مختلف برادریوں نے ن لیگ چھو ڑ کر پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی پسماندگی کو دور کرنا میرا دیرینہ خواب ہے اور یہی مقصد لے کر دوبارہ عوام کے پاس جارہا ہوں کہ میری یہ دلی خواہش ہے کہ میں دوبارہ اسمبلی میں جا کر تحصیل کے ادھورے منصوبہ جات جو میرے دور میں شروع ہوئے تھے ان کو مکمل کروں اور باقی ماندہ جن میں صحت اور تعلیم کے لئے کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دے سکوں ، گزشتہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں میرے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں اب عوام پر بھی ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ میرٹ پر فیصلہ کریں کہ ان کا حق نمائندگی کون اداکر سکتا ہے پرویز اشرف نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں گیس جیسے مشکل منصوبے شروع کئے تھے جو تحصیل کی تقریباً ساری یونین کونسل میں گیس کی فراہمی جاری ہے اور چند دیہات جو رہ گئے ہیں انشا دوبارہ اقتدار میں آ کر ان کو بھی مکمل کرنا میری پہلی ترجیح ہے میں تھرجیال کلاں میں عوام نے جس پر طرح میرا فقیدا لمثال محبت سے استقبال کیا ہے میں تاحیات ان کا مشکور رہوں گا ، ا قبل ازیں جب سابق وزیراعظم جب جلسہ گاہ پہنچے تو گل پاشی کی گئی اور پی پی پی کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگا ئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: