گرما گرم خبریں

جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان

مسلم لیگ (ن) ہی پاکستانی امنگوں کی حقیقی ترجمان ، راجہ شوکت عزیز بھٹی 


دولتالہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) ہی پاکستانی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے ملک کو ایٹمی قوت اور معاشی طاقت بنایا چاغی کے پہاڑو ں کا سینہ چاک کر کے ن لیگ کی قیادت نے ملک کو دفاع کا نا قابل تسخیر بنایا اور سی پیک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ملکی معیشت کو دوام بخشا موٹر ویز جال ملک بھر میں جال بچھا کر عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ،میٹرو بس سروس اورنج ٹرین جیسے منصوبے بھی ن لیگ حکومت کا ہی کارنامہ ہے توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری اور پاور پلانٹس کی تنصیب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ان شاء اللہ جلد ہی پاکستان لوڈ شیڈنگ فری ملک ن جائے گا پاکستانی عوامی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز کے باسی آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں بھی پاکستان کے باشعور عوام غلط فہمیوں اور خوش فہمیوں میں مبتلا دھرنا پارٹی اور سمیت تانگہ پارٹیوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مشتاق احمد کی رہائش گاہ ٹانویں میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی قیادت میں تحصیل گوجرخان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے حکومت پنجاب سے تعمیر کو ترقی کا رخ دیہی علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے حلقہ پی پی4کی تمام تر یونین کونسلوں میں اسوقت رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور فراہمی گیس کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دولتالہ راجہ مبین مشتاق،ڈاکٹر زیشان احمد ،چوہدری نوید احمد ،چوہدری شفقت محمود ،کونسلر سہیل اکرام ،سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ اعجاز احمد ،راجہ نثار احمد،غلام مرتضیٰ،راجہ خالد ،عبدالمجید ،زبیر احمد ،راجہ عظیم ،راجہ مسعود احمد اور دیگر بھی موجود تھے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے مزید کہا ہے حلقہ پی پی20میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں چوہدری حیدر سلطان کی الیکشن کمپین بھر پور انداز میں جاری ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے مجھے حلقہ پی پی20میں جو زمہ داری سونپی ہے اسے احسن انداز میں نبھانے کے لیے ہر ممکن کاوشیں جاری ہیں ان شاء اللہ9جنوری کا سورج چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا انہوں نے بتایا کہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں میاں حمزہ شہباز شریف جلد چکوال کا دورہ کرگے اور ن لیگ چکوال کی قیادت سے ملاقات کریں گے اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف کو الیکشن مہم کے سلسلے میں مکمل بریفنگ دی جائے گا حکومت ان شاء اللہ اپنی مدت پوری کرئے گی اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے2013کے الیکشن میں پاکستان کے عوام سے جو وعدے کیے تھے پورے ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: