گرما گرم خبریں

گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال

مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کاحکم دے دیا

cort order
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلرسیداں کے مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھیائی مہرعلی خان کے محمدشبیرقریشی اپنی اہلیہ ناہید اخترکے ہمراہ ناروے میں مقیم تھا اس دوران انھوں نے کلرسیداں شہرمیں بھی اپناگھرتعمیرکرنے کافیصلہ کیا۔ جس کے لئے ناہید اخترناروے سے کلرسیداں منتقل ہوئی، اور انھوں نے مکان کی تعمیرشروع کرادی۔ اسی دوران ان کی ایک مزدور ذکاء اللہ ساکن موہڑہ وینس یوسی مغل تھانہ روات سے شناسائی ہوئی جس نے گھرتک رسائی حاصل کرلی۔ 23دسمبر2014ء کوذکاء اللہ نے ناہید اختر کے گھردستک دی اس نے دروازہ کھولا تو ملزم نے تیل ڈال کراسے آگ لگا دی، جس سے وہ خود بھی جھلس گیاتھا، ناہید اختر کوہسپتال پہنچایاگیا جہاں اس نے اپنے نزعی بیان میں کہاکہ اسے آگ ذکاء اللہ نے لگائی۔ جس کے بعد ناہید اختر کوناروے منتقل کیاگیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی حسنین رضا کی عدالت میں ملزم کے خلاف چالان پیش ہوا، استغاثہ کی جانب سے راجہ ستااللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے ، عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کوسزائے موت کاحکم سنادیا۔ یادرہے کہ ملزم پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قیدہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: