گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

مضبوط منظم پاکستان ، خوشحال عوام سے مشروط ہے،محمد آکاش بھٹی

گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صد اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58محمد آکاش بھٹی نے کہا ہے کہ مضبوط منظم پاکستان ، خوشحال عوام سے مشروط ہے ۔تحصیل گوجرخان کے عوام دس سالہ لیگی حکومت کے باوجودبنیادی مسائل سے دوچار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ اعجاز نوشاہی کی رہائش گاہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام اداروں پر ن لیگی ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں کرتے ۔ ق لیگ نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنا کر ملک میں جمہوریت قائم کی۔ 2018کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کامیابی حاصل کرے گی ۔ ن لیگ نے چئیرمینوں اور کونسلروں کو بے اختیار کر کے مفلوج کیا ہوا ہے ۔ آکاش بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)نے 2000-2008میں اپنے دور حکومت میں عوام کے منتخب کر دہ ناظمین ، نائب ناظمین ، کونسلروں ، لیڈی کونسلروں کو با اختیار بنا کر عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کیں ۔جس سے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ۔پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی دس سالہ ان گراؤنڈ کارکردگی اخبارات اور ٹاک شو تک محدود ہے۔ محمد آکاش بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق)2018کے عام انتخابات میں کامیاب ہو کر ملک کو چیلنجز کا مقابلہ کرے گی ہم ملک میں جمہوریت کی مظبوطی اور طوفان نما قرضوں سے پاک پاکستان بنائیں گے ۔جن لوگوں نے اسلامی جمہوریت پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ان سے ایک ایک پا ئی وصول کر کے پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: