گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی عطائیوں کے خلاف کا روائیاں جا ری ہیں


گو جر خان ( نامہ نگار)مقامی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی عطائیوں کے خلاف کا روائیاں جا ری ہیں اور مزید چار کلینک سیل کر دئے گئے ہیں جبکہ چار کے چا لان کئے گئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہرین فہیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر حیات خان نے غربی گو جر خان میں میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا اچانک معائنہ کیا جن میں سے چار کو بے قاعدگیوں کا مر تکب پا یا گیا جنہیں سیل کر دیا گیا ان میں سید اڈہ پر مناہل کلینک جسے شبانہ چلا رہی تھی،ساہنگ اڈہ پر الرحمان میڈیکل سٹور جسے ضمیر چلا رہا تھا اور اسکے باہر چائیلڈ سپیشلسٹ لکھا ہوا تھا جب ضمیر سے پو چھا گیا کہ اس نے باہر DHS(چائیلڈ سپیشلسٹ)کا بورڈ لگا رکھا ہے جسکا کیا مطلب ہے؟ تو وہ بتا نے سے قاصر رہا اس نے با قاعدہ روم بنا رکھا تھا جہاں مریضوں کو چیک کر رہا تھا اور ادویات دے رہا تھا ۔اس کے علاوہ سید اڈہ پر النور کلینک کو اخلاق احمد چلا رہا تھا جو کہ نان کو لیفائیڈ تھا ساہنگ اڈہ پر ساجد کلینک جسے ڈاکٹر ساجد چلا رہے تھے جزوی طور پر سیل کیا گیا ۔ڈاکٹر عمر حیات خان نے متنبہ کیا ہے کہ نان کولیفائیڈ لوگ میڈیکل سٹور اور کلینک چلا نا بند کر دیں اب انکے ساتھ سختی سے نپٹا جا ئے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: