گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد


گوجرخان (نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے اس کی کامیابی یقینی ہے حکومت منافقانہ رویہ چھوڑ کر عملی طور پر کشمیریوں کی وکالت کرے بھارت نواز حکمران یہود وہنود کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری پر دباؤ ڈالے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سیاسی رشوت کے طور پرا ستعمال کی جاتی ہے عملی کارکردگی صفر ہے ان خیالات کااظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک جی ٹی روڈ پر منعقدہ جلسہ سے حاجی راجہ محمد جواد، راجہ عمیرخان، حاجی چوہدری محمد اقبال، عامروزیر ملک، سید ندیم عباس بخاری، شبرعباس،چوہدری ضیافت، راجہ یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے باوجود کشمیرکی آزادی کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ برہان الدین وانی کی شہاد ت نے اس تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے اس مسئلہ پر مسلم ممالک سمیت عالمی برادری کی خاموشی بھی مجرمانہ فعل ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر آئے روز گولہ باری کا منہ توڑ جواب دے مظاہرے میں کھوکھا یونین کے صدر سعادت حسین نومی بٹ، مرکزی انجمن تاجران کے غلام قمر، راجہ سرفراز، غالب حسین، تحریک انصاف گوجرخان کے صدر چوہدری محمدعظیم، بار کے سابق صدر عمر اسداللہ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، تحریک لبیک، ضلع بناؤ تحریک اور پوٹھوہار پریس کلب کے ارکان نے بھی شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: