گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

ملکی دولت لوٹنے والوں سے رد کر دیا جائے،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے رد کر دیا جائے 25جولائی ملک کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں صاف ستھری اور با کردار قیادت کے انتخاب کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں ووٹ قوم کی امانت ہے اور امانت اہل لوگوں کے حوالے کریں گزشتہ40سالوں سے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں اپنی تجوریاں بھرنے اور محلات بنانے والے عوام کی نمائندگی کیکیونکر دعوے دار ہو سکتے ہیں سابقہ حکمرانوں نے اپنے کمیشن کے لیے بیرونی ممالک سے قرضے لیے آج میٹرو بس اور اورنج ٹرین سروس بنانے کے دعو ے کرنے والوں نے اس ملک کے بچے بچے پر قرض کا بوجھ ڈال دیا ہے پاکستان کی22کروڑ آبادی قرض کے بوجھ تلے دب چکی ہے سوئس باریاں لگانے والوں سے اگر ملکی لوٹی ہوئی دولت واپس لے لی جائی تو ملک کا سارا قرضہ ادا ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک عمران خان کی صورت میں ایک محب وطن لیڈر ہمیں دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع بھی عطا کیا ہے کہ ملک سے چوروں اور لیٹروں پر اس دھرتی کو تنگ کر دیا جائے عوام بلے کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں ان شاء اللہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ کر رہے گی لالچ ،زاتی مفادات اورآپس کی رنجشوں کا خاتمہ کر کے25جولائی کو اپنا ووٹ پاکستان کے لیے کاسٹ کریں اپنی قسمت کی تبدیلی کے لیے اور ملک کی خوشحالی کے لیے دیں وہ گزشتہ روز یونین کونسل دیوی کے گاؤں داتا اور یو نین کونسل نڑالی کے گاؤں ڈہوک منا میں راجہ تیمور عابد کے زیر اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ باریاں لگانے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کرنے والے زرادری اور نواز شریف اپنی سیاسی بقا کے لیے ہمیشہ ایک ہو جاتے ہیں چالبازوں کی سیاست کو سمجھیں اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں اس ملک کی بقا کو اولین ترجیح دیں اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،چوہدری دانیال عظیم ،علاؤ الدین قریشی ،راجہ تیمور عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: