گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

ملک اس وقت سنگین بحران سے گذر رہا ہے،پر و فیسر احمد رفیق اختر 

گو جر خان (نامہ نگار)معروف مذہبی سکالر اور رو حانی شخصیت پر و فیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین بحران سے گذر رہا ہے اس وقت اہم بات یہ نہیں کہ انتخا بات کب ہو ں اور انکے کیا نتائج آئیں اصل بات ہے کہ ہمیں اپنے وطن کی خیر منانی چاہیے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گل پا رہ میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مناسب ہو تا کہ ہماری مسلح افواج کو سیاسی معا ملات میں نہ گھسیٹا جا تا کیونکہ بین الاقوامی حا لات بہت گھمبیر ہیں جن میں ہما ری مسلح افواج پر بھا ری ذمہ داریاں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر ہمیں مختلیف مسائل میں الجھا رہا ہے اور سازشوں میں مصروف ہے جسکا ہماری مسلح افواج بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دے رہی ہیں مگر ہما رے بعض نا عا قبت اندیش لوگ غیر ضروری طور پر ہر سیاسی معا ملے میں فورسز کو شامل کر کے معا ملات کو الجھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حا لات کو پر امن رکھنے اور آ زادانہ و غیر جا نبدارانہ انتخا بات کے انعقاد کے لیے ہما ری انتظامیہ پو ری طرح مستعد ہے پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ اللہ ی خوشنودی ہر حال میں ہماری اولین ترجیح ہو نا چاہیے جب تک ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے نہیں تھامیں گے ہم کا میاب نہیں ہو سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: