گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

ملک کو ایٹمی قوت بنا نے کا تما م تر سہرا ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے ، پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جر خان کے صدر حاجی فرخ اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنا نے کا تما م تر سہرا ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے جنہوں نے انتہائی نا مساعد حا لات میں ایک نیا پاکستان بنا یا اور ملک کو ایک ایٹمی قوت بنا نے کی بنیاد رکھی اور الحمد الہہ ڈاکٹر عبد القدیر خان آج بھی سلا مت ہیں جو ببا نگ دہل بتا تے ہیں کہ کس طرح انکے را ستے میں رو ڑے اٹکائے گئے مگر بھٹو نے اسکی زرہ برا بر پرواہ نہ کی اور انہیں ہر قسم کی سہو لیات بہم پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اسکے علاوہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تیل کا ہتھیار استعمال کر نے کا گر سکھا یا اور اسلامی دنیا کے ہیرو بنے وہ دشمن کی آنکھ میں کھٹکتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان دشمن اور اسلام دشمن قوتوں نے ایک ڈکٹیٹر کے ذریعہ پھا نسی کے پھندے پر چڑھا دیا مگر دنیا گواہ ہے کہ بھٹو پر کر امر ہو گیا اور اسکو پھا نسی چڑھا نے والوں کا آج نام بھی با قی نہین ہے بھٹو کے بعد انکی عظیم بیٹی بے نظیر شہید نے ایٹمی پرو گرام کو آگے بڑھا یا اور ب�آخر آج کے دن ہم ایٹمی قوت بن گئے ۔ ہم اس عظیم کا رنامہ پر شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کو سلام پیش کر تے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: