گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

ملک کی قسمت کا پانسہ پلٹنے والا ہے،چو ہدری محمد عظیم

گو جر خان(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے را ہنماؤں شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر طارق کیانی،امیدوار برائے حلقہ این اے58 گو جر خان چو ہدری محمد عظیم،امیدوار برائے حلقہ پی پی8چو ہدری جا وید کو ثر اورامیدوار برائے حلقہ پی پی 9 چو ہدری محمد ساجد نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت کا پانسہ پلٹنے والا ہے ، لوٹ کھسوٹ کر نے والے اپنے انجاموں کی طرف لوٹ رہے ہیں اور ایک نئی روشن صبح روشن ہو رہی ہے وہ دن دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھوہار پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں غر بی گو جر خان کی نما یا ں اور قد آ ور شخصیات سابق ضلع وائس چئیرمین شیخ عبد الرزاق،چئیرمین یو سی جا تلی چو ہدری ابرار رشید،چئیرمین یو سی نڑالی شیخ طا ہر اشفاق، سابق ناظم چو ہدری محمد سجاد،سابق نائب ناظم سعید اقبال را ماں،اور سابق نائب نا ظم راجہ عبد القیوم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت اپنی پا رٹیاں چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس مو قع پر سٹی کو نسلرثا قب بیگ اور شہزادہ خان، سابق سٹی ناظم راجہ عبد الغفور کیانی،ملک نوید،عظمت مغل، یا سر کر سال اور ملک آصف بھی مو جو د تھے ۔چو ہدری عظیم نے کہا کہ یہی وہ شخصیات تھیں جنہوں نے ماضی میں ہمارے مخالفین کو کا میاب کرا یا اس بڑے گروپ کی شمو لیت سے ہما را الیکشن آ سان ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے سابق وزیر اعظم نے رینٹل پاور اور کرپشن کی بدو لت گو جر خان کی پگ کو داغدار کر دیا انکے خلاف اب بھی کیسز نیب میں ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے بار بار ایکدوسرے کو لوٹ کھسوٹ کی اجازت دی اور ملک کنگال ہو گیا ن لیگ کے جا تے ہیں معیشت دھڑم سے گر گئی شیخ عبد الرزاق نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر اور ملکی بہتری کا سوچ کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ طا ہر اشفاق نے کہا کہ ہماری سیاست کسی پارٹی یا شخصیت کی مر ہون منت نہیں ہے ہم نے ماضی میں وزیر اعظم کو خاطر میں نہیں لا یا ہمار فیصلہ تعصبات اور ذاتی سوچ و مفا دات سے با لا تر ہے ہمیں پارٹی عہدہ چاہیے اور نہ کوئی ٹکٹ ۔چئیرمین جا تلی نے کہا کہ ہم ساری کشتیاں جلا کر پی ٹی آئی کے ساتھ آئے ہیں تمام لو گ جا نتے ہیں کہ اگر میں صو بائی ٹکٹ کاتقاضا بھی کر تا تو کوئی مشکل کام نہ تھا ۔ انہوں نے کہا ہے گو جر خان سے پی ٹی آئی تینوں نشستیں جیتے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: