گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

مندرہ، پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی حمایت میں کامیاب پاور شو


مندرہ (نامہ نگار )موہڑہ مندو ،نواز آباد، فیصل کالونی کی اکثریتی سادات برادی کی سرکردہ شخصیت و یونین کونسل کوری دولال کے جنرل کونسلر سید ساجد نقوی کے زیر اہتمام انکی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی حمایت میں کامیاب پاور شو اہلیان علاقہ کی عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ر اجہ جاوید اشرف کافقید المثال استبال دیرینہ مسلم لیگی دھڑوں کا راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان سیاسی مخالفین میں کھلبلی مچ گئی موہڑہ مندو کی سیاست کا پانسہ پلٹنے والوں کے اوسان خطا جلسے سے راجہ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بھگوڑے ملک کی تقدیر کیا بدلیں گے علاقے کی غیور عوام اب جھوٹے ،کھوکھلے نعروں کو مسترد کرتے ہوئے عملی اقدامات کو ترجیح دیں گے اسوقت سابق وزیر۱عظم پاکستان راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے58کے عو۱م کے فیورٹ امیدوار ہیں جن کی کامیابی کے لیے اہلیان گوجرخان سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اب حلقہ این اے58کے غیور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی سابقہ غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے اس بار راجہ پرویزاشرف کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کریں کہ ا۱ن کے دلوں میں راجہ پرویزاشرف کی محبت آج بھی زندہ ہے اس موقع پر سادات برادی کی سرکردہ شخصیات سید عامر عباس و برادران ،باوا سید زوار حسین شاہ ، سید ضیغم شاہ ،سید حسن شاہ ، سید افلاک شاہ ،سید تفسیر شاہ و برادران ، سید وجہات شاہ ، سید محسن شاہ ،سید رفناز شاہ ، سید ظفر شاہ ، سید صفدر شاہ ،سید علی رضا نقوی و برادران ،سید اظہر شاہ کے علاوہ علاقے بھرکی دیگر برادریوں کی نامور شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور حمایت کی یقین دھانی کرائی اور دیرنہ مسلم لیگی دھڑوں خالد قریشی و انکے برادران اور ڈاکٹر خالد محمود نے اپنی برادریوں،دوست احباب سمیت آئندہ راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: