گرما گرم خبریں

گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے


مندرہ ( سید ساجد نقوی)مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جس پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں اور بارشوں کے دنوں کھنڈارت کی منظر کشی ہوتی ہے عوامی خدمت کے دعوے داروں نے ان چار سالوں میں عوام کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہ دیا جس کا خمیازہ انہیں الیکشن 2018ء میں مل جائیگا یہ شاہراہ نہ صرف سیکنڑوں دیہاتوں کی آمدو رفت کا زریعہ ہے بلکہ اسے ڈیفنس روڈ کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے جو چوک پنڈوری سے کلر سیداں ،آزاد کشمیر اور کہوٹہ جانے کے لیے نہایت موزوں سڑک ہے اس اہم ترین شاہراہ کی از سر نو تعمیر و مرمت کے لیے کوئی توجہ نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے عید قربان کے بعد مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کے اطراف میں بسنے والے ہزارو ں لوگ اس روڈ کی تعمیر میں تا خیری حربے کرنے والوں منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف پر زور احتجاجی مہم شروع کریں گے جو اس روڈ کی از سر نو تعمیر یا مرمت تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پی پی پی یوسی نور دولال کے صدر پرویز اختر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: