گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار


مندرہ (سید ساجد نقوی )مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کی حالت زار منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی کا ماتم کر رہی ہے انتہائی اہم شاہراہ پر اتنے بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں جو بارشوں کے دنوں میں تالاب کی منظر کشی کر رہے ہوتے ہیں اس روڈ کی تعمیر کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی توجہ اس جانب مبذول کرائی مگر تا حال اس روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے جو کہ لحمہ فکریہ ہے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ اسقدر خراب ہو چکا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں مسلم لیگ ن کے راہنما حفیظ الرحمن قریشی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماوں پرویز اختر قریشی ،پروفیسر تنویر اشرف قریشی ،سابقہ مسلم لیگی راہنما راجہ محمد شعیب آف بھاٹہ نے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی تعمیر کی تاخیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تا خیری حربہ برتنے والے ارباب اختیار کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: