گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

مندرہ چکوال روڈ کی توسیع کا منصوبہ پانچ سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا

ڈھڈیال ( نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ کی توسیع کا منصوبہ جو کہ ایک سال میں مکمل ہونا تھا پانچ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودمکمل نہیں ہوسکاہے ۔ منصوبہ پر کام نہایت ہی سست رفتاری سے جاری ہے خصوصاً مندرہ کے قریب ریلوے لائن پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں کام نہایت سست روی کا شکار ہے ۔ کام کی رفتار سے لگتا ہے کہ متعلقہ حکام اس کی تکمیل میں سنجیدہ نہیں ہیں نہ صرف یہ بلکہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بنائی گئی عارضی گزرگاہ کی حالت بھی نہایت ناگفتہ بہ ہے اور اس پر گاڑی چلانا نہایت مشکل ہو چکا ہے ۔ جا بجا گہرے کھڈے اور ناہمواری کی وجہ سے گاڑیوں کا کروڑوں روپیوں کا نقصان ہورہا ہے ۔ کا م کی موجودہ رفتار سے اوور ہیڈ برج کی تکمیل جلد ممکن نظر نہیں آرہی ہے تاہم متعلقہ حکام سے گزارش ہے کم ازکم عارضی گزر گاہ کو ہی اس قابل بنادیں تاکہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: