گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

موٹر وے پولیس کا ٹال پلازہ مندرہ میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا


مندرہ (سید ساجد نقوی )آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام ، DIG عباس احسن اور سیکٹر کمانڈر نارتھ نارتھ IIایس ایس پی شہر یار سکند ر کی خصوصی ہدایت پر بیٹ 5 مندرہ کے تمام ایریا میں بشمول ٹال پلازہ مندرہ میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈی ایس پی الہ ٰ دین ،ایڈمن آفیسر ملک الطاف قادر ،موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انسپکٹر اسد الرحمن و دیگر افسران نے بھر پور حصہ لیا موٹر وے پولیس کے افسران نے جنرل ہولڈ اپ کے موقع پر بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں ،کالے رنگ کے شیشوں والی گاڑیوں ،نمائشی نمبر پلیٹس گاڑیوں اور دوران سفر موبائل فون کا استعمال کرنے والے ٹرانسپوٹرز کو آگاہی بھی دی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی عائد کیے عوامی و سماجی حلقوں نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور روڈ ڈسپلن میں بہتری کے لیے اچھی کوشش قرار دیا مزید برآں بیٹ 5میں جگہ جگہ بڑھتی ہوئی تجارتی سر گرمیوں کے اضافے کی وجہ سے سامنے آنے والی تجاوزات کی روک تھام کے لیے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے مختلف جگہوں پت میٹنگ کی اور مسائل سے آگاہی دی مستقبل قریب میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس لوکل گو رنمنٹ اور NHAکی مدد سے تجاوزات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عوام کو اس وبال سے نجات دلانے کے لیے خواہاں مند ہے اس سلسلہ میں تمام ملوث کاروباری حضرات کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: