گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

میئر راولپنڈی کا تاج سردار نسیم یا شیخ ارسلان حفیظ سمیت کس کے سر سجے گا

election-660x330
راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)شہر کوتوال کون بنے گااور میئر راولپنڈی کا تاج سردار نسیم یا شیخ ارسلان حفیظ سمیت کس کے سر سجے گا فیصلہ آج ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مشاورت کے بعدکسی ایک امیدوار کومیئر راولپنڈی کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کریں گے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،شہر کی 46 یونین کونسلوں میں سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو 40 یوسی چیئرمینوں جبکہ مخصوص نشستوں کے نومنتخب 17 ممبران سمیت 57 ممبران کی حمائیت حاصل ہے ،پیپلز پارٹی کے تین جبکہ تحریک انصاف کے 2 اور ایک یوسی چیئرمین کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے،پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کو سردار نسیم خان،شیخ ارسلان حفیظ،سجاد خان ،راجہ حامد حسین عباسی اورملک سلطان محمود جبکہ ڈپٹی میئرز کیلئے راجہ مقصود حسین،چوہدری طارق،عابد حسین عباسی،ملک سلطان محمود اور شیخ ارسلان سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کرائی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تاحال کوئی متفقہ امیدوار سامنے نہیں آیا ہے تاہم میئر کی نشست کیلئے اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے سردار نسیم خان اور شیخ ارسلان حفیظ کے درمیان ہوگا،اسی طرح ڈپٹی میئر کیلئے عابد حسین عباسی،راجہ مقصود حسین ،ملک سلطان محمود اورچوہدری طارق مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، الیکشن شیڈول کے مطابق09 اور 10 دسمبرکو کاغذات نامزدگی جمع11 اور 12 دسمبرکو سکروٹنی ہوگی،14 دسمبر کو اپیل جبکہ15 دسمبر کو اپیل پرفیصلہ سنایا جائے گا اور16دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں ہوگی اور انتخابی نشانات الاٹ ہونگے،22 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور 23 دسمبرکوریٹرننگ آفیسرباقاعدہ انتخابی رزلٹ کا اعلان کریں گے،28 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگاجبکہ 31 دسمبر کو نو منتخب بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی حلف برداری ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: