گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

میانہ پھمبل میں پی ٹی آئی کا جلسہ 17جولائی کوہوگا


دولتالہ(نامہ نگار) 17جولائی شام 7بجے یونین کونسل راماں کے گاؤں میانہ پھمبل میں چوہدری شمس تبریز کی حویلی میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے ،ایم این اے چوہدری عظیم اورامیدوار برائے ایم پی اے چوہدری ساجد ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ،یوسی راماں اور گردونواع کے گاؤں سے پاکستان تحریک انصاف کا عوامی میلہ سجے گا،بڑی تعداد میں لوگ جوق در جوق پی ٹی ائی کے میدواروں کی حمایت کر رہے ہیں ، انشا اللہ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق یو سی راماں کا منفرد عوامی جلسہ منعقد ہو گا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر شرکت کریں گے،میانہ پھمبل کے جلسے میں بہت سے دھڑے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی کو مرتب کر لیا گیا اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے شمس تبریز کا کہنا تھا کہ یونین کونسل راماں سے پی ٹی آئی کے امیدوار ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں سے مایوس لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یہ جلسہ مخالفین کے لئے راتوں کی نیندیں حرام کر دے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: