گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

میاں شہباز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا،جنرل( ر) عبدالقیوم 


ڈھڈیال ( نامہ نگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ اس نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا۔ وہ پادشاہان میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر حلقہ این اے 64سے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی 22 کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی بھی وہاں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ تعلیم ، ہیلتھ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو کھنڈرات اور گندگی کے ڈھیرجبکہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کو گڑھوں میں تبدیل کیا ۔ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ سی پیک میاں نوازشریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔این اے64کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ہر طرف ٹانگیں کھینچیں جارہی ہیں لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن کا ووٹر ڈٹ کر اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے پھر پستی میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ نیا پاکستان نہیں چاہتے جو عمران خان چاہتے ہیں۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ترقی کے حوالے سے چکوال دیگر اضلاع کے مقابلے میں ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی داغ نہیں میں پانچ سال کے بعد آپ کے سامنے مطمئن کھڑا ہوں ۔ حلقہ پی پی22کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیدوار کی حیثیت سے یہ اس حلقہ میں ان کا پہلا دورہ ہے ۔ میرا ماضی آپ کے سامنے ہے پندرہ سال پوری دیانتداری کے ساتھ سیاست کی ہے اور اب چوتھی مرتبہ انتخابی میدان میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ جو دیہات دور ہیں وہ میرے دل کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں کو ماڈل یوسی بنائیں گے۔ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کا وجودہی ختم کردیا ہے اور ان شاء 25جولائی کو مسلم لیگ ن بھرپور اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ کارنرمیٹنگ سے راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ اور سابق ناظم قاضی شفیق رانجھا نے بھی خطاب کیا ۔کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور ملحقہ یونین کونسلوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: