گرما گرم خبریں

جاتلی پولیس انصاف کی فراہمی میں ناکام اہل علاقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات، احمد نواز کھوکھر صدرجبکہ ملک جاوید اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
سماج دشمن عناصر کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے، ڈی ایس پی گوجرخان
آز۱دی کشمیر نوشتہ دیو۱ر،بہت جلد قربانیاں رنگ لائیں گی، مشال ملک
تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،حاجی چوہدری محمدا قبال
آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ،راجہ امیرکاظم
شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری ہے،شیخ احتشام الطاف

میاں محمد نواز شریف ہی قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں، شا زیہ سلطا نہ بٹ 

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ ن (ویمن ونگ)ضلع راولپنڈی کی جنر ل سیکر ٹری محترمہ شا زیہ سلطا نہ بٹ نے کہا ہے کہ عوامی وزیر اعظم نواز شریف پر جتنے بھی مقدمات بنائے جا ئیں انہیں کو ئی طا قت جھکا نہیں سکتی انہیں جو عوامی قوت حاصل ہے با قی سب اسکے سامنے ہیچ ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شاہین آ باد میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ووٹ کی پر چی کی بات کی، ملکی معیشت کو مستحکم کیا،قو موں کی برا دری میں ملک کا نام بلند کیا،ملک کا اعتبار اور ساکھ بنائی اور ملک سے توا نائی کا بحران ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نواز شریف کے وثرن کا علم تھا یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی حکو مت کے ابتدائی دنوں سے ہی دھر نوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا عمران خان اورطا ہر القادری وہ تھے کہ اجنہیں عوام بری طرح مسترد کر چکے تھے مگر انہوں نے ایک منتخب وزیر اعظم کے استعفے کا مضحکہ خیز مطا لبہ کیا۔ شا زیہ سلطانہ نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف کو حکو مت سے نکا لا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے کوئی سا زش ، کو ئی طا قت نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے تمام صو بوں میں جو تا ریخی جلسے کئے ہیں انہوں نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ۔چو ر دروازے سے اقتدار میں آ نے کی خواہش رکھنے والوں کی ٹانگیں الیکشن کے نام سے تھر تھر کا نپ رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: