گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

میاں نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے :راجہ جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار )ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کا حلقہ پی پی9میں پہلا پاور شو،نامزدامیدوار راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جلسہ عام کا انعقاد،منتخب بلدیاتی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز سمیت عوام کا جم غفیر ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونج اٹھا،امیدوار برائے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9راجہ حمید ایڈووکیٹ کا خطاب،ایم پی اے کے امیدواروں سید قلب عباس،عمادالحسن قریشی کا راجہ حمید ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل دیوی کے موضع ڈہوک کرمی میں راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کا پہلا انتخابی جلسہ منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے ،امیدوار برائے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی8چوہدری محمد ریاض ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی9راجہ حمید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام کی خدمت کرنے پر مشکلات اور مقدمات کا سامنا ہے انہوں نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو اندھیروں سے باہر نکالا ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کرکے امن وامان قائم کیا ،ملکی معیشت کو استحکام بخشا مگر انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ،عوام میرٹ کی بنیاد پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ،مقررین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کے امیدواروں نے حلف اٹھایا تھا کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی اس فیصلے کا احترام کیا جائے گا ،راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی دیگر امیدواروں کی طرح پارٹی فیصلے کا احترام کریں اور مسلم لیگ کو متحد رکھنے میں کردار ادا کریں،مسلم لیگ ن کے اس پہلے پاور شو میں مسلم کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر چیئرمین دولتالہ سید قلب عباس ،چیئرمین آہدی محمد خان بھٹی،چیئرمین راماں مرزا عنایت اللہ ،چیئرمین مندرہ راجہ ذوالفقار ،چیئرمین کرنب الیاس یحیٰی فیض ایڈووکیٹ ،چیئرمین دولتالہ ٹو چوہدری جمشید ،چیئرمین سکھو ابرار سرور،چیئرمین کونتریلہ راجہ امیر کاظم ،چیئرمین سید ،سید اشعر کاظمی سمیت ،وائس چیئرمین،کونسلرز ،سابق ناظمین ،وائس ناظمین اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: