گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

میں گو جر خان کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر تا رہوں گا ،راجہ شوکت عزیز بھٹی

گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ میں گو جر خان کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر تا رہوں گا اور اب میری اہلیہ حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مقامی مارکی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا جس میں سابق ایم این اے راجہ جا وید اخلاص،چو ہدری محمد ریاض، را جہ علی اصغر،غربی گو جر خان کے ایک درجن سے زیادہ چئیرمینوں کے علاوہ کو نسلرز اور تین ہزار کے قریب کارکنوں نے شر کت کی ۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ میں ایک عوامی ایم پی اے ہو ں میں نے حلقہ کے عوام کی تن من دھن سے خدمت کی ہے جسکے عوام معترف ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے سیاست سے آؤٹ کر دے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کا اس وقت ساتھ دیا تھا جب پیپلز پارٹی کا طوطی بو لتا تھا پھر گورنر راج میں مجھے رشوت اور وزارت کی پیشکش ہو ئی جو میں نے ٹھکرا دی اور گو جر خان کی پگ پر داغ نہ لگنے دیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں اربوں رو پے کے ترقیاتی کام کر وائے مگر الحمد اللہ مجھ پر ایک پا ئی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا نواز شریف کی نا اہلی کے بعد میں جا نتا تھا کہ مجھے نواز شریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جائے گی مجھے ایک سیاسی جماعت میں شامل ہو نے کی پیشکش ہی نہیں ہو ئی بلکہ مجھ پر دباؤ بھی ڈا لا گیا اور کہا گیا کہ آپ سیاست کرو مگر میں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھو ڑا مجھے امید ہے کہ میری جماعت میری اہلیہ کو ٹکٹ ضرور دے گی جسکی کا میابی یقینی ہے آ ج کا یہ اجتماع میری قیادت پر حلقہ کے عوام کی طرف سے اعتماد کا اظہار ہے جسے میں کبھی فرا موش نہیں کر سکتا شو کت بھٹی نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلا تا ہو ں کہ کا میابی کے بعد میں عوام کی خدمت اسی جذبے سے جا ری رکھو ں گا جس طرح پہلے کی ورکرز کنونشن میں صو بائی اسمبلی کے دیگر امیدواروں نے شر کت نہیں کی ۔ سیاسی حلقے شو کت بھٹی کی طرف سے سیاسی طاقت کے اس کا میاب مظاہرے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: