گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

نظام مصطفےٰ کے لیے تحریک لیبک کے پلیٹ فارم پر بھر پور جد و جہد کروں گا،راجہ عاقب شعیب جنجوعہ

مندرہ (ساجد نقوی)راجہ عاقب شعیب جنجوعہ امیدوار تحریک لیبک حلقہ پی پی 9نے کہا ہے کہ آنیوالے دور میں نظام مصطفےٰ کے لیے تحریک لیبک کے پلیٹ فارم پر بھر پور جد و جہد کروں گا اور ووٹ کے تقدس اور ووٹرز کی عزت کے لیے آواز بلند کروں گا بحثیت مسلمان ہم پر ختم نبوت کا تحفظ فرض ہے تمام سیاسی جماعتوں نے وڈیروں ، جاگیرداروں اور بااثر افراد کو چناؤ کیا جبکہ تحریک لیبک کے قائد خادم حسین رضوی انشاء اللہ انتہائی شریف النفس اور با عمل لوگوں کو ٹکٹ جا ری کریں گے تا کہ ہم لوگ اپنے کردار سے عوام کے ووٹ حاصل کریں اور ہم پر عزم ہیں کہ انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے جا گیردارانہ نظام کو شکست دیکر ملک بھر میں نظام مصطفےٰ قائم کریں گے ،نظام مصطفےٰ رائج ہوتے ہی لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا اور پھر کوئی بھی شخص اگر اسلام اورقانون کی حکم عدولی کرے گا تو پھر وہ شخص چاہے جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائے گا ہر امیر غریب کے لیے یکساں تعلیم اورقانون ہوگا دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی لازمی قرار دیں گے تاکہ مستقبل کے معمار اسلام کے بنیادی فلسفے کی اہمیت سے روشناس ہوں اور نام نہاد دشت گردوں کے ہاتھوں کھلونے نہ بنیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انکے ہمراہ تحریک لیبک کے سینکڑوں کارکن موجود تھے جو “یا رسول اللہ” کی صدائیں بلند کر رہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: