گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

نواحی علاقہ ڈھوک چوہدری گوہر والی کی 28 سالہ لڑکی نے نکاح پر نکاح کرنے سے انکار کر دیا

Blank-person
کلر سید اں (پر و یز و کی سے) کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھوک چوہدری گوہر والی کی 28 سالہ لڑکی نے نکاح پر نکاح کرنے سے انکار کر دیا ۔پولیس کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی 28 سالہ (م ) نے چار ماہ قبل گھر والوں کو بتائے بغیر اپنے آشنا کیساتھ کورٹ میرج کے ذریعے نکاح کر لیا تھا تا ہم لڑکا سعودی عرب ہونے کی وجہ سے وہ والدین کے گھر میں ہی رہی۔اسی دوران لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کا رشتہ کسی اور جگہ طے کر دیا جس پر اس نے والد کو متعدد بار بتایا کہ اس نے کسی اور سے نکاح کر رکھا ہے لہذا وہ نکاح پر نکاح نہیں کر سکتی تا ہم اس نے والدین کی مرضی سے شادی سے انکار کر دیا اور رات کے وقت گھر سے فرار ہو کر اپنے خاوند کے گھر پہنچ گئی۔ادھر لڑکی کی بڑی بہن (ف ) نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر والے ایک شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے جبکہ گھر میں اس کی چھوٹی بہن (م ) موجود تھی ،گھر واپس آئی تو وہ گھر سے غائب تھی جسے (س) نامی لڑکے نے اغواء کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: