گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،چوہدری محمدعظیم

ساہنگ (محمد فرقان قریشی) نواز شریف پہلے دینی نظریات کے دشمن تھے اب ملکی سلامتی کے دشمن بن چکے ہیں، ان کی ایک سے بڑھ کر ایک برائی سامنے آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 9 کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ہارون کیانی نے گزشتہ نواحی گاوں ساہنگ میں منعقدہ ممبرسازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر سوتے وقت اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں اپنے سوال کا جواب مل جائے گا کہ انہیں کیوں نکالا گیا، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرنا ن لیگی قیادت کا روز اول سے منشور رہا ہے، جس کی وجہ سے آج ن لیگ کو عوام کی نفرتوں کے سوا کچھ نہیں مل رہا، اپنے خطاب میں راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ کچھ سال پہلے جب بھارتی وزیراعظم مودی زاتی مہمان کی حثیت سے آیا تھا تو اس وقت یہ نعرہ لگا تھا جو مودی کا یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے، لیکن آج ملکی سلامتی اور دینی نظریات کی کھلم کھلا دشمنی کا باعث عوام یہ نعرہ لگا رہی ہے کہ جو نواز شریف کا یار ہے وہ غدار ہے وہ غدار ہے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے، عوام کسی سیاسی وڈیرے کی بستی میں نہیں رہتے کہ ان تک اصل حقائق نہ پہنچیں، آج عوام میڈیا کے دور میں ہیں اور ملکی حالات سے بخوبی آگاہ ہیں، اب وقت ہے عوام کو اپنے اور اپنی نسلوں کے کے لیے سوچنا چاہیئے، راجہ ہارون کیانی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے کیے لازم و ملزم بن چکا ہے، عوام ملکی سلامتی اور دینی نظریات کے تحفظ کے لیے عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، یوسی ساہنگ میں منعقدہ ممبرسازی کیمپ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمدعظیم، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود،ایڈوکیٹ گل اخلاق تھتھال، امیدوار برایے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 مرزا نعیم، رہنما پی ٹی آئی گوجرخان اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر یونین کونسل ساہنگ کے معروف سیاسی شخصیت سید زاکر حسین شاہ نے اپنی برادری سمیت پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: