گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

نو جوان صراف کے بہیمانہ قتل کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ

گو جر خان(نامہ نگار)نو جوان صراف کے بہیمانہ قتل کے خلاف جی ٹی روڈ پر مظاہرہ۔ شہریوں نے نعش تھا نہ گو جر خان کے سامنے رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی ۔ایک گھنٹہ تک سڑکیں بلاک رہیں۔چئیرمین بلدیہ شاہد صراف کے پو لیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ، مقتول شاہد صراف کا قریبی عزیز تھا تفصیلات کے مطا بق گذشتہ سہہ پہر مقامی23سالہ صرافہ با زار کے تا جر ذیشان کو ایک ٹیلی فون کال مو صول ہو ئی اور اسے کسی نے جیو لیری خریدنے کے بہا نے بلا یا وہ سونے کے چین وغیرہ لیکر چلا گیا جب شام تک واپس نہ آ یا اور اسکا مو بائل فون بند ملنے لگا تو اسکے لواحقین نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو تمام صورتحال سے آ گاہ کیا اور پو لیس کو بتا یا کہ اسے کال مقامی کار ڈیلر ارسلان کے نمبر سے آئی تھی جسکے ساتھ مبینہ طور پر ذیشان کا لین دین تھا اسی اثنا میں پو لیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ بچیال میں ایک نو جوان کی نعش پڑی ہو ئی ہے جب پولیس وہاں پہنچی تو نعش ذیشان کی تھی جووالدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، رات کو پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔لواحقین پیر کی صبح نعش تھا نے لا ئے اور جی ٹی روڈ پر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی جو ایک گھنٹہ تک بلاک رہی۔ مظاہرین نے پو لیس کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔ بعد ازاں پو لیس کی طرف سے ملزمان کے خلاف کا روائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اس موقع پر لوا حقین نے بتا یا کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لیے پو لیس کو زیادہ کو ششوں کی ضرورت نہیں جس نے سے کال کر کے بلا یا وہی ذیشان کا قاتل ہے پو لیس اب تک کیوں قاتلوں تک نہیں پہنچی۔ادھر تا جروں نے بھی صرافہ کے مقامی تا جر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر دو دن کے اندر قاتل گرفتار نہ ہو ئے تو تا جر اپنا لائحہ عملتر تیب دیں گے قابل ازیں ایک پرا پرٹی ڈیلر اور موبائل فون کے تا جر کے قا تلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: