گرما گرم خبریں

واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل

والدین اپنے بچوں کی صحت ، خوراک اور تعلیمی دلچسپیوں میں خصوصی توجہ دیں،عابد چوہدری

img_7345-copy
دولتالہ( نمائندہ راول نیوز)والدین اپنے بچوں کی صحت ، خوراک اور تعلیمی دلچسپیوں میں خصوصی توجہ دیں ،بچوں کے تعلیمی مدارج میں والدین اور اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں ،آج کی توجہ کل انہیں مفید شہری بنائے گی،بچوں کو عملی کام اور تجربات سے پڑھانا بہترین اساتذہ کا خاصہ ہے، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سوار محمد حسین شہید پریس کلب دولتالہ و جنرل سیکرٹری تحصیل دولتالہ تحریک عابد چوہدری ،پرنسپل میڈم اسما سخی اور ماہر تعلیم چوہدری لیاقت حسین نے عمر سوار میموریل سکول راماں میں یوم الدین کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بہترین استاد وہی ہے جو اپنے طلباء کو محنت سے پڑھائے اس کے ساتھ عملی کام کروائے اور تجربات کی مدد سے ان کی تعلیمی دوڑ کو پروان چڑھائے میڈم اسماء سخی نے کہا کہ والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے پھول سے بچوں کی صحت ،خوراک اور تعلیمی دلچسپیوں پر خصوصی توجہ دے اور ان کی تمام ایکٹیویٹیز پر نظر رکھیں ان کو پڑھنے میں مدد کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لیاقت نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کریں ان پر توجہ کل کے بہترین شہری بنائے گی عابد چوہدری نے سکول انتظامیہ کی ہم نصابی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہی وہ موقع ہے جب بچوں کی چھپی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا تا ہے آج یہ بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لئے جب سٹیج پر آتے ہیں تو کل یہی بچے کسی بڑے پلیٹ فارم کی رونق ہوں گے انہوں نے میڈم اسماء سخی اور چوہدری لیاقت کی ان کاوشوں کو سراہااور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اوربچوں کے حوالے سے مختلف پروگرامز اور تقاریب کا انعقاد خوش آئند قرار دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: