گرما گرم خبریں

مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا

وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،چوہدری محمد ریاض


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما وسابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ہر محاز پر جرائت و بہادری سے افواج پاکستان ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اور جد و جہد سے کام کیا جس سے بہترین نتائج سامنے آئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب رواں دواں ہے شہروں کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں بالخصوص کراچی میں رینجرز امن و امان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ملک کے طول عرض میں وطن عزیز کے استحکام ،دفاع ،سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا ء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہدا کی قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اس وطن کے حصول سے لیکر 1965/71کے جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے ماؤں کے سپوت اپنی جانوں پر کھیل گئے مگر وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی ہمیں آج اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ اپنے آباؤ و اجداد کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس وطن کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دیں گے خلوص نیت اور صدق دل سے اس وطن کی آن ،بان اور شان کے لیے کام کرنا ہمارا مقصدحیات ہونا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: