گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے تمام اساتذہ فارغ کرکے کیمپس کو تالا لگادیا 


دولتالہ(نامہ نگار)پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے تمام اساتذہ فارغ کرکے کیمپس کو تالا لگادیا گیا ،داخلہ لینے والے 100سے زائد طلباء وطالبات اور اساتذہ کی کیمپس بند کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی ،احتجاج سے مین روڈ دولتالہ جزوی طور پر کچھ دیر کیلئے بند ،اساتذہ کا کنٹریکٹ رینیو کیا جائے ملازمین کا مطالبہ ،کلاسز کا اجراء کیا جائے طلباء وطالبات کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس کے جملہ سٹاف کا کنٹریکٹ پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک ختم کردیا گیا جس کی وجہ سے کیمپس عملی طور پر بند ہو گیا ،اس صورتحال سے کیمپس کے اساتذہ سمیت سو سے زائد داخلہ لینے والے طلباء وطالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے ،اس ضمن میں ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت کیمپس کے انچار ولی اللہ کر رہے تھے جبکہ دیگر اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی شریک تھے ،ریلی کے شرکاء نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے حق میں نعرے درج کئے گئے ،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین روڈ پر پہنچی جہاں کچھ وقت کیلئے ٹریفک جام رہی ،ریلی کے شرکاء نے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ایریا منیر راولپنڈی طاہر اکرم اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال کرکے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ دولتالہ کیمپس میں کلاسز کا اجراء کیا جائے اور پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: