گرما گرم خبریں

پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام امسال 112میں غرباء و مساکین گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم 


دولتالہ(نامہ نگار)خیر الکثیر ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام امسال 112میں غرباء و مساکین گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا صدر خیر الکثیر ویلفیئر سوسائٹی سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ،سید جابر علی شاہ ہمدانی ،سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی ،چوہدری حاجی امجد ،دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ،جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ راجہ آفتاب بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اِسلام ہمیشہ سے ایک فلاحی، باہمی تعاون اور امن و سلامتی پر قائم معاشرے اور ریاست کی تعمیر و تشکیل کا خواہاں رہا ہے۔ وہ ایک ایسے معاشرے کا متمنی ہے، جس میں ہر شخص کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل ہو رہی ہو اور افرادِ معاشرہ امن و سلامتی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہوں۔ یہی وجہ ہے اس نے فلاح و بہبود کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے افرادِ معاشرہ کو ایک دوسرے کی کفالت کاذمہ دار بنایا اور اْنہیں اِس کی ترغیب دینے کے لیے اجر و ثواب کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور خلافتِ راشدہ میں اجتماعی طور پر امداد باہمی کے طریقہ کار کو رواج دیا گیا اور ریاستی سطح پر غربا و مساکین کی کفالت کو یقینی بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اْس زمانے میں رعایا خوش حال تھی اور ریاست معاشرتی و معاشی بے راہ روی سے پاک تھی۔ آج کے حکمرانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشادات کی روشنی میں اپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ اور افراطِ زر کی صورت میں ان کے لیے نت نئے مسائل پیدا کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: