گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور قائد تحریک عمران خان کو کامیاب کرانا وقت کا تقاجا ہے نا عاقبت اندیش سیاستدانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے قرضوں کے زریعے ملک چلانے والوں نے حقیقی معنوں میں ملک کو اغیار کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے بجلی اور گیس کے بحران کے باعث صنعتیں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا 25جولائی عوام کی عدالت ان شاء اللہ بلے کے حق میں فیصلہ دے گی 25جولائی کا سورج ان شاء اللہ پاکستانی عوام کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا تبدیلی آ کر رہے گی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے ناٹہ گوجر مل میں مسلم لیگی رہنما راجہ عبدالغفار بھٹی کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں راجہ عبدالغفار بھٹی ،راجہ غلام فاروق بھٹی ،نے برادری اور دھڑے سمیت چوہدری ساجد محمود کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا راجہ عبدالغفار بھٹی نے چوہدری ساجد محمود کو یقین دلایا کہ ان کا گروپ مکمل طور پر آپکا ساتھ دے گا اس موقع پر راجہ لیاقت علی ،صوبیدار محمد نواز ،نمبردار الطاف ،حاجی سرفراز ،راجہ سعید نذیر ،راجہ تصور ،ماسٹر مشتاق ،راجہ نذیر ،راجہ علی رضا ،چوہدری خورشید ،چوہدری لطیف کانٹی ،راجہ یاسین،راجہ نویزر ،محمد دلپذیر ،سمیت دیگر نے بھی موجود تھے چوہدری ساجد محمود نے عمائدین علاقہ اور بالخصوص راجہ عبدالغفار بھٹی اور ان کے گروپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلم لیگی امیدوار کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا غیر مشروط اعلان کیا قبل ازیں آہدی موڑ خیبر کالونی کی پختون آبادی حاجی ولی خان ،میاور خان ،حاجی رحیم گل اور دیگر نے بھی چوہدری ساجد محمود سے ملاقات کی اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: