گرما گرم خبریں

تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے،چوہدری محمد عظیم

گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نا مزد امیدوار برائے حلقہ NA-58 چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پوری قوم کو جگایا ہے اور شعور کو اجاگر کیا ہے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے وہ دن دور نہیں جب ملک کو قائد عمران خان کی صورت میں وزیر اعظم پاکستان نصیب ہو گا عمران خان دیانتدار انسان ہے 25جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا تحصیل گوجرخان کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جو بھی اختلا فات ہیں وہ محض اس لئے ہیں کہ یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور ٹکٹ حاصل کر نے والوں کا ایک ہجوم ہے ن لیگ اور پی پی پی والوں کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں تو ان میں ٹکٹوں کے معا ملے پر اختلافات کیوں ہو ں گے اس موقع پر صو بائی اسمبلی کے امیدوار چو ہدری جا وید کو ثر بھی مو جود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: